عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ
فی تولہ قیمت 241300 روپے اور فی دس گرام 206876 روپے کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 2307 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی قیمت 1909 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 41 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1629روپے کے اضافے سے دو لاکھ 6 ہزار 876 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔