حارث رؤف ٹی20 فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے بولر بن گئے

وکٹیں لینا ہدف نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کو اعزاز سمجھتا ہوں، حارث رؤف


ویب ڈیسک June 12, 2024
حارث رؤف وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں (فوٹو ای ایس پی این)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری لینے کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا جبکہ نے کہا ہے کہ وکٹیں لینا ہدف نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے کینیڈا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے بائیسویں اور اپنے 71ویں میچ میں وکٹیں لینے کی تیز ترین سنچری مکمل کی۔

ٹی 20 میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والوں میں افغانستان کے بولر راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 54 جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے ہسارنگا ہیں جنہوں نے 63 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے 71ویں میچ میں ٹی 20 فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کیں اور تیسرے عالمی بولر بن گئے جبکہ چوتھے نمبر پر آئرلینڈ کے مارک اڈائیر ہیں جنہوں نے 72 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ وکٹیں لینا میرا ہدف نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کو اعزاز سمجھتا ہوں، جیت بہت اہم ہوتی ہے اور اگلا میچ جیتنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلی لیکن دو میچز جیت نہ سکے، انجری کے بعد آیا ہوں تو کوشش ہوگی کہ ماضی کی طرح پرفارمنس دوں۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں بڑا سکور بنانا مشکل ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں