کراچی میں قربانی کا جانور بھی اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گیا

گلشن غازی موڑ پر مسلح افراد نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے آفتاب نامی شہری کو زخمی کیا، جبکہ ایک گولی گائے کو بھی لگی


Munawar Khan June 12, 2024
فوٹو ایکسیرپس ویب

شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے قربانی کیلیے لایا گیا جانور زخمی ہوا جسے مالک نے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ذبح کردیا۔

پولیس کے مطابق سعید آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گلی میں قربانی کے لیے لائی جانے والی گائے گولی لگنے سے زخمی ہوئی، جس کا خون بہہ جانے اور مرنے کے خدشے کے پیش نظر مالک نے اُسے فوری ذبیحہ کردیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گلشن غازی موڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 26 سالہ آفتاب نامی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حذیفہ کے نام سے کی گئی۔

ڈکیت کا ساتھی جس کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی وہ موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ملزم زخمی حالت میں فرار ہوا جس کی تلاش کیلیے پولیس نے چھاپے بھی مارے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں