انڈسٹری کے بحران کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں سدرہ نور

اس وقت پشتو فلموں میں مصروف ہوں، تھیٹر پر اداکاری کے لیے وقت نہیں مل رہا، انٹرویو


Cultural Reporter June 24, 2014
اس وقت پشتو فلموں میں مصروف ہوں، تھیٹر پر اداکاری کے لیے وقت نہیں مل رہا، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

اداکار ہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں۔

انڈسٹری سے وابستہ لوگ مزید سر مایہ لگانے کے بجائے اپنا پہلا سر مایہ بھی نکال رہے ہیں ' فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنا کوئی معیوب بات نہیں 'فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے کردار ادا کرتی ہوں البتہ کبھی فحش کردار ادا نہیں کیا۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ سدرہ نور نے کہا کہ اس وقت وہ پشتو فلموں کی مصروف ترین ہیروئن ہیں اسی لیے تھیٹر پر اداکاری کے لیے وقت نہیں ۔انھوں نے کہا کہ بولڈ اداکاری اور فحاشی میں زمین آسمان کا فرق ہے' فلموں کا اسکرپٹ عام زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا جاتا ہے اور فلم اسکرین پر بھی وہ چیز پیش کی جاتی ہے جس کو عام آدمی قبول کرے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں