ٹائیگرزنےآنکھوں میں کیویزکے شکار کا خواب سجا لیا
بنگلہ دیشی کپتان آج فاتحانہ آغازکیلیے پُرعزم، افغان کرکٹ ٹیم کے رعب سے انگلش کیمپ پر سناٹا طاری ہو گیا
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعے کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔
گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے پالے کیلی اور گروپ اے میں انگلینڈ افغانستان کا کولمبو میں سامنا کرے گا۔
بنگال ٹائیگرز نے آنکھوں میں کیویز کے شکار کا خواب سجا لیا، ٹیم ٹاپ آرڈر پر جارح مزاج بیٹسمینوں کو جمع کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیلیے پُرعزم ہے، کپتان مشفیق الرحیم کی شکیب الحسن سے خاص طور پر توقعات وابستہ ہیں۔
بیماریوں سے نجات کے بعد نیوزی لینڈ کی بھی توانائیاں بحال ہونے لگیں، تمیم سے نمٹنے کیلیے ناتھن میک کولم کو گیند تھمائی جائے گی۔ دوسری جانب افغان ٹیم کے رعب سے انگلش کیمپ پر سناٹا طاری ہے۔
مینجمنٹ کے لیے اپ سیٹ کے خوف سے نجات پانا مشکل ہوگیا، کپتان اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے تو پہلی دیوار کو ہر صورت ڈھانا ہوگا۔
افغان کپتان نوروز مینگل نے کہاکہ بھارت سے میچ میں بہت کچھ سیکھا، غلطیاں دہرانے سے اجتناب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ میں کمزور سہی مگر حالیہ کچھ عرصے میں محدود اوورز کے فارمیٹس میں اس کی پرفارمنس کافی بہتر ہوئی ہے،کھلاڑیوں کی اکثریت ٹی 20 طرز کیلیے کافی موزوں ہے۔
رواں برس کے آغاز پر بنگال ٹائیگرز ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کو شکست دینے کے ساتھ پاکستان کو مشکل سے دوچار کرکے اپنی صلاحیتیں ثابت کرچکے،اب وہ نیوزی لینڈ کا شکار کھیلنے کیلیے بھی تیار ہیں، ٹاپ آرڈر پر تمیم اقبال اور محمد اشرفل موجود جبکہ تیسرے نمبر پر گذشتہ کچھ میچز سے شکیب الحسن کو ترقی دی گئی ہے۔
اس طرح مڈل آرڈر میں کپتان مشفیق الرحیم کے ساتھ ناصر حسین، محمود اللہ ریاض اور لوئر آرڈر میں ضیا الرحمان و مشرفی مرتضیٰ کی صورت میں ہارڈ ہٹر بھی موجود ہیں، کپتان مشفیق کوآل رائونڈر شکیب سے خاص طور پر امیدیں ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے شکیب اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بیشتر کھلاڑیوں نے بیماریوں سے نجات حاصل کرلی تاہم ٹم سائوتھی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ صحت کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا،کیویز کی پالے کیلی گرائونڈ سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔
انھوں نے گذشتہ برس ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 300 سے زائد کا مجموعہ بنایا اور 110 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ کولمبو میں جمعے کی شام دوسرے میچ میں افغان ٹیم بھارت سے میچ کی غلطیوں انگلینڈ سے مقابلے میں نہ دہرانے کے لیے پُرعزم ہے، انگلش ٹیم کو اس کی بھارت سے میچ میں فائٹنگ اسپرٹ نے کافی محتاط کردیا۔
کپتان اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ ہم دفاعی مہم کے آغاز پر افغانستان کو آسان ہدف سمجھنے کی غلطی کبھی نہیں کریں گے۔