سوناکشی کی پانچویں فلم ’’ہالی ڈے‘‘ بھی 100 کروڑ کلب میں شامل

اداکارہ دیپکا اور پریانکا چوپڑا کی چار، چار فلمیں 100کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں


Net News June 24, 2014
اداکارہ دیپکا اور پریانکا چوپڑا کی چار، چار فلمیں 100کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی شوخ وچنچل حسینہ سوناکشی سنہا کی پانچویں فلم ''ہالیڈے'' بھی100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔

سوناکشی سنہا بالی وڈ کی واحد ادکارہ ہیں جن کی پانچ فلمیں100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔ بالی ووڈ فلم ''ہالیڈے'' کی مقبولیت نے سوناکشی سنہا کو ٹاپ پر پہنچا دیا ہے۔ فلم اب تک 100کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔ ''ہالیڈے'' نے جہاں ایک طرف فلمساز کے لیے خوب کمائی کی ہے وہی سوناکشی کو بھی عروج پر پہنچا دیا ہے۔

اس سے پہلے سوناکشی کی فلم ''راؤڈی راٹھور، سن آف سردار، دبنگ ون اور دبنگ ٹو'' بھی 100کروڑ کا حصہ بن چکی ہیں۔ دبنگ ون اور دبنگ ٹو میں سوناکشی کے ہیرو بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان ہیں۔ راؤڈی راٹھور اور ہالیڈے میں سوناکشی کے ساتھ اکشے کمار جلوہ گر ہوئے۔ اس سے پہلے بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی چار' چار فلمیں 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں