19جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان

اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع،عید پربارش کا امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوائیں چلیں،ہوامیں نمی کاتناسب 59فیصد :فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔

اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، عید الاضحی پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔


لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت29جبکہ زیادہ سے زیادہ44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔منگل کی شام کراچی شہرمیں تندوتیزہوائیں چلیں، رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ منگل کو شہرکا مطلع گرم ومرطوب رہا،دوپہرکے وقت معمول سے تیزسمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوا،جس میں شام کے وقت مزید اضافہ ہوا،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار40کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،ہوامیں نمی کاتناسب 59فیصد رہا۔
Load Next Story