خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

تیل کی قیمتیں گزشتہ روز 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


News Agencies June 12, 2024
۔ فوٹو : فائل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

تیل کی قیمتیں گزشتہ روز 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ فیوچرز ایک اعشاریہ چھتیس ڈالر یا 1.7 فیصد سے بڑھ کر80.98 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ایک اعشاریہ 46 ڈالر، یا 1.9 فیصد اضافے کے بعد 76.99 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں امکان ظاہر کیا ہے کہ برینٹ کی قیمت تیسری سہ ماہی میں 86 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔