یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی 49 ہلاک

مرنے والوں میں 31 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، یمنی حکام


ویب ڈیسک June 12, 2024
کشتی حادثے میں لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے:فوٹو:فائل

یمن کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی کے 140 مسافر تا حال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یمن کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 260 تارکین وطن سوار تھے۔کشتی کے 71 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ واقعے میں ڈوبنے والے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں 31 خواتین اور6 بچے بھی شامل ہیں۔

کشتی میں سوارتارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |