سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو ایف ایم ریڈیو کا لائسنس جاری
ایف ایم 96.6 میں طلبا اورصحافیوں کوتربیت اور تعلیمی سرگرمیاں نشرکی جائیں گی
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کو ایف ایم ریڈیولائسنس جاری کردیا ہے جس کی فریکوئنسی 96.6 مقررکی گئی ہے۔
ایف ایم ریڈیوسندھ مدرسہ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سائنسزکے ماتحت کام کرے گا جو تعلیم کے فروغ کے ساتھ، جامعہ کے طلبہ وطالبات اور مختلف اداروں میں کام کرنیوالے صحافیوں کوتربیت بھی فراہم کرے گا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدعلی شیخ کے مطابق لائسنس کے اجرا کے بعد ایف ایم ریڈیوکی آزمائشی نشریات رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے شروع کی جائے گی جبکہ ریڈیو کی باقاعدہ نشریات یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست سے شروع ہوگی ایف ایم ریڈیو سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن، مختلف صوبائی حکومتوں، محکمہ تعلیم، جامعات اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں نشرکی جائیں گی ، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں ریڈیو اسٹوڈیوقائم کردیا گیا ہے ۔