وفاقی کابینہ کا اجلاس تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

کابینہ نے کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی تجویز منظور کرلی

(فوٹو فائل)

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس پر کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔


یہ پڑھیں : 18 ہزار 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کابینہ نے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پنشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ کابینہ نے کم ازکم ماہانہ اجرات 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔
Load Next Story