ورلڈ کپ ویمن کرکٹرزکوانتخاب عالم اور میانداد کے مشورے

چیئرمین نے بھی پلیئرز سے ملاقات کر کے ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے دریافت کیا


Sports Reporter September 21, 2012
چیئرمین نے بھی پلیئرز سے ملاقات کر کے ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے دریافت کیا. فوٹو: فائل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے قومی ٹیم کا5 روزہ کیمپ جمعرات کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ختم ہو گیا.

آخری روز پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم اور ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے مشورے دیے، چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے بھی پلیئرز سے ملاقات کر کے ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے دریافت کیا.

ٹیم نے سہولتوں کی فراہمی پرچیئرمین کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر ذکا اشرف نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک وقوم کا نام روشن کریں گی۔

دریں اثنا منیجر عائشہ اشعر کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم اور جاوید میانداد کی کیمپ میں آمد سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گیا،سابق کرکٹرزنے اپنے تجربات کی روشنی میں ٹیم کی رہنمائی کی۔کپتان ثنا میر نے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل اور تمام شریک ٹیموں کو اپنے لیے سخت حریف تصور کرتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کافی عرصہ سے ورلڈکپ کی تیاری کررہی ہے اورپلیئرز کی محنت ضرور رنگ لائے گی، قوم کومردوں اور خواتین دونوں ٹیموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، دعائیں ساتھ رہیں تو ہم ضرور کامیابی حاصل کرکے وطن واپس آئیں گے۔ یاد رہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 26 ستمبر سے 7 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔