امریکا بھارت کیخلاف شکست ٹیم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

عدالت نے ایس ایچ او سے 21 جون تک رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک June 12, 2024
عدالت نے ایس ایچ او سے 21 جون تک رپورٹ طلب کرلی (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت کیخلاف میچ میں شکست پر عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

گوجرانوالہ کے ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کپتان بابراعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: رمیز کے پروگرام میں بمراہ کا مذاق! پھر وکٹ بھی وہیں گنوائی، ویڈیو وائرل

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ایس ایچ او تھانہ سے 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نساؤ اسٹیڈیم نیویارک کی پچز؛ بیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے ابتدائی 2 مقابلوں میں قومی ٹیم کو امریکا اور بھارت کیخلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جس کے باعث پاکستانی ٹیم سپر 8 راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں 5 رنز جبکہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |