ریٹائرڈ ججز کا الیکشن ٹریبونلز بنانا چور کی داڑھی میں تنکا ہے مشیر اطلاعات کے پی

بغض عمران میں پی سی او ججز بھی الیکشن ٹریبونلز میں شامل کیے جارہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

بغض عمران میں پی سی او ججز بھی الیکشن ٹریبونلز میں شامل کیے جارہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 حکومت کو تحفظ دینے کے لئے ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی شروع ہوگئی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ بغض عمران میں پی سی او ججز بھی الیکشن ٹریبونلز میں شامل کیے جارہے ہیں، ریٹائرڈ ججز الیکشن ٹریبونلز میں شامل کرانا چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے کالے قانون کے ذریعے جعلی سلطنت بچانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر ہارے ہوئے امیدواروں کے فارم 45 بھی گواہی دے رہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلا ہوا ہے، ان کے اور پی ٹی آئی کے فارم 45 پر نتائج کچھ اور فارم 47 پر کچھ اور ہے۔

ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹس پر دئیے گئے نتائج میں بھی سنگین غلطیاں ہے، فارم 47 کے نتائج الیکشن کمیشن اور شریف فیملی کے گلے پڑیں گی، سازشی ٹولہ کچھ بھی کریں انکی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔
Load Next Story