ریلوے کا اضافی رش کے باعث چوتھی عید اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

چوتھی اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک June 12, 2024
فوٹو : فائل

ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر چوتھی عید اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوتھی اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین 15جون کو دوپہر 1بجے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر روہڑی، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال اور اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9بجکر 35منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

اس کے علاوہ، لالہ موسیٰ براستہ سرگودھا اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو دوڑ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دے دی گئی۔

عوام کو یہ سہولت عارضی بنیاوں پر 3 ماہ کے لیے حاصل ہوگی، اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں