
بجٹ دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور ایتھانول پر پیٹرولیم لیوی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سالانہ بجٹ میں موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ گاڑیاں مہنگی اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈڈ ملبوسات، جوتے، لیدر پروڈکٹس مہنگی کردی گئی ہیں جبکہ نان فائلر کیلیے خرید و فروخت اور کاروبار پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے غیر قانونی سگریٹ بیچنے والے جیل جائیں گے اور دکان سیل ہوگی۔۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔