بجٹ میں دفاعی اداروں کیلئے 2221 ارب وزارت داخلہ کیلئے 27 کھرب 99 ارب کی تجویز

پاک فوج کے لیے ایک ہزار9 ارب روپے، ائیرفورس کے لیے 451ارب روپے اورنیوی کے لیے 230ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے


ویب ڈیسک June 12, 2024
بجٹ میں پاک فوج کے لیے ایک ہزار 9 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے—فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نےمالی سال 25-2024 کے بجٹ میں وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے27 کھرب 99 ارب روپے سے زائد اور دفاعی اداروں کیلئے 2221 ارب مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ کے لیے مجموعی طور پر 27 کھرب99 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گی، جس کے تحت ماتحت کمبائنڈ سول آرمڈ فورسز کے لیے 23 کھرب23 ارب مختص ہوں گے۔

اسی طرح آئی سی ٹی کے لیے 20 ارب 41 کروڑ روپے، نیکٹا کے لیے ایک ارب ایک کروڑ اور وزارت داخلہ ڈویژن کے لیے 15 ارب 36 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گی ہے۔

بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں اسلام آباد پولیس کے لیے 14 ارب 98 کروڑ 87 لاکھ روپے، پنجاب رینجرز کے لیے 16 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ روپے، چاروں صوبوں کی پولیس کے لیے 209 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر دفاع کے لیے 2 ہزار 144 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

دفاعی اداروں کیلئے 2221 ارب مختص کرنے کی تجویز

بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت دفاع کے لیے 7 ارب 86 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت دفاع کے علاوہ بجٹ میں کنٹونمنٹ ایریا میں تعلیمی اداروں کے لیے 14 ارب 31 کروڑ اور دفاعی اداروں کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار122 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاک فوج کے لیے ایک ہزار 9 ارب روپے، پاکستان ائیرفورس کے لیے 451 ارب روپے اور پاکستان نیوی کے لیے 230 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں