مشہور مسالہ دار نوڈلز ڈنمارک کیلئے ناقابلِ برداشت حکومت کا اہم اعلان

یہ پہلی بار ہے کہ مذکورہ وجوہات کی بنا پر ہماری ان مصنوعات کو کسی ملک کی مارکیٹ سے اُٹھا لیا گیا ہو، نوڈلز کمپنی


ویب ڈیسک June 13, 2024
[فائل-فوٹو]

Buldak، جنوبی کوریا کی کمپنی سامیانگ کے مشہور مسالے دار نوڈلز ہیں تاہم ڈنمارک کی عوام کیلئے یہ مسالے کچھ زیادہ ہی ہوگئے ہیں جس پر وہاں کی وفاقی وزارت خوراک نے اسے مارکیٹوں سے واپس اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی وفاقی فوڈ ایڈمنسٹریشن نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ وہ ملک کی تمام مارکیٹ سے buldak کے 3 گنا اسپائسی ہاٹ چکن، 2 گنا اسپائسی ہاٹ چکن اور ہاٹ چکن اسٹیو رامین نوڈلز کو ختم کررہے ہیں۔

اس فیصلے کی وجہ نوڈلز میں موجود کیپساسین کی اعلیٰ سطح کو قرار دیا گیا ہے، کیپساسین دراصل مرچ کا عرق ہے جو نوڈلز کو ایسا مسالے دار ذائقہ فراہم کرتا ہے۔

فوڈ ایجنسی کا کہنا تھا ڈنمارک کی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے تینوں مختلف نوڈل پیکٹوں کا جائزہ لیا ہے جس میں پایا گیا ہے کہ ان نوڈلز میں کیپساسین کی سطح اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ یہ صارفین کیلئے زہریلا ثابت ہوسکتا ہے۔

تاہم دوسری جانب سامیانگ کمپنی نے اس حوالے سے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ڈنمارک کی فوڈ اتھارٹی نے مصنوعات کو ان کے معیار میں خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے مارکیٹ سے اُٹھوا دیا ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ مسالے دار ہیں۔ تاہم یہ بات ضرور ہے کہ ان کی یہ مصنوعات عالمی سطح پر برآمد کی جاتی ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ مذکورہ وجوہات کی بنا پر انہیں کسی ملک کی مارکیٹ سے اُٹھا لیا گیا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔