ٹی20 ورلڈکپ ویسٹ انڈیر نے بھی سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی

کیوی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دیدی


ویب ڈیسک June 13, 2024
کیوی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دیدی (فوٹو: کرک انفو)

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا، ابتدائی 5 بیٹرز صرف 30 رنز پر پویلین لوٹ گئے، برینڈن کنگ 9، جانسن چارلس صفر، نکولس پورن 17، روسٹن چیز صفر اور کپتان رؤمن پاول صرف ایک رن بنا سکے۔

کیویز بولرز کی عمدہ بولنگ کے خلاف شیرفین ردر فورڈ کی مزاحمتی اننگز سب سے نمایاں تھی جنہوں نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عقیل حسین 15، آندرے رسل 14 اور الزاری جوزف نے 6 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی، بیٹر گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جب کہ مچیل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گڈاکیش موتی نے چار اوورز میں 25 رنز دیے اور 3 کھلاڑی پویلین بھیجے، عقیل حسین نے 21 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


 

میگا ایونٹ کے گروپ سی میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا میچ ہے۔

اسکواڈ:


ویسٹ انڈیز: جانسن چارلس، برینڈن کنگ، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، رؤمن پاول (کپتان)، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین،الزاری جوزف، گڈاکیش موتی

نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوس، ٹرینٹ بولٹ

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں