ٹینس رینکنگ نڈال اور سرینا کی عالمی حکمرانی برقرار

رینکنگ میں رافیل نڈال بدستور پہلے، نووک جوکووک دوسرے اور اسٹینسلس واورنیکا تیسرے بہترین پلیئرز کا اعزاز برقرار


AFP/Sports Desk June 24, 2014
کیریئرکااولین ٹائٹل جیتنے والے روبرٹوبوٹیسٹا5درجے ترقی سے23ویں پوزیشن پر فائز۔ فوٹو: فائل

سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کے آغاز پر جاری شدہ نئی ٹینس رینکنگ کی ابتدائی20 پوزیشنزمیں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، مینز اور ویمنز میں بالترتیب رافیل نڈال اور سرینا ولیمزکی حکمرانی برقرار ہے۔

ڈچ ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ٹرافی جیتنے والے اسپینش پلیئر روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ5 درجے ترقی ملنے پر23 ویں نمبر پرآگئے۔تفصیلات کے مطابق مینز ٹینس رینکنگ میں رافیل نڈال بدستور پہلے، نووک جوکووک دوسرے اور اسٹینسلس واورنیکا تیسرے بہترین پلیئرز کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں، ومبلڈن میں ریکارڈ آٹھویں ٹرافی جیتنے کیلیے پُرعزم سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے بھی چوتھی پوزیشن پر قدم مضبوط بنالیے، ومبلڈن کے دفاعی چیمپئن اینڈی مرے پانچویں نمبر پر ہیں، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ چھٹے، ڈیوڈ فیرر ساتویں، جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو آٹھویں اور میلوس رائونک 9 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

لٹویا کے ارنسٹ گلبز نے بھی10ویں پوزیشن سنبھالے رکھی ہے، دیگر11 سے20 تک پوزیشنز پر حسب ترتیب جون اسنر، کائی نیشکوری، گریگور دیمیتروف، رچرڈ گیسکوئٹ، فابیو فوگنینی، میخائل یوزنی، جوئے ولفریڈ سونگا، کیون اینڈرسن، الیکسینڈر ڈولگوپولوف اور جرمنی کے ٹامی ہاس موجود ہیں، پرتگال کے جوآئو سوسا نے7 درجے کی چھلانگ لگاکر41 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا، وہ بھی ڈچ ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے جہاں انھیں جرمن پلیئر بینجمن بیکر نے ٹھکانے لگادیا تھا۔

دوسری جانب ویمنز ٹینس رینکنگ میں امریکی سپراسٹار سرینا ولیمز کی بادشاہت قائم ہے، چینی پلیئر لینا دوسرے، سیمونا ہالیپ تیسرے، اگنیسکا ریڈوانسکا چوتھے، ماریا شراپووا پانچویں ، پیٹرا کیوٹوا چھٹے، جیلینا جینکووچ ساتویں، وکٹوریا آذرنیکا آٹھویں اور اینجلیک کیربر نویں نمبر پر ہیں، ڈومنیکا سبولکوا نے 10 ویں پوزیشن پائی ہے، سربیا کی ایناایوانووک11، فلاویا پنیٹا 12اوریوگینی بوچارڈ 13 ویں نمبر پر ہیں، سارا ایرانی نے14ویں پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا، کارلا سواریز نیوارو15،کیرولین ووزینسکی 16 اورسمانتھا اسٹوسر 17 ویں نمبر پر ہیں، سلون اسٹیفنز 18 ویں اور سبائن لیسکی نے19ویں پوزیشن اپنے نام کرلی، جرمنی کی آندریا پیٹکووک 20ویں نمبرپرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔