آزادی مارچ بانی پی ٹی آئی شیخ رشید شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری
9مئی سے متعلق مقدمے میں شہریار آفریدی اور دیگر کارکنان بھی بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں سے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر کارکنان کو بھی کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔