کراچی میں پولیس موبائل میں سادہ لباس افراد کی پان کے کھوکھے میں لوٹ مار
واقعے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی
گلشن اقبال 13 ڈی میں پان کے کیبن میں لوٹ مار کی واردات ، پولیس موبائل میں آئےسادہ لباس افراد نے پان کے کیبن میں گھس کر لوٹ مار کی، واقعے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس موبائل پان کے کیبن کے سامنے آکر رکتی ہے ، پولیس موبائل سے سادہ کپڑوں میں ملبوس دو افراد موبائل سے اتر کر کیبن کے سامنے آتے ہیں جس میں سے ایک شخص کاؤنٹر پھلانگ کر کیبن کے اندر داخل ہوتا ہے جو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا شخص باہر کھڑا رہتا ہے۔
موبائل سے اتر کر کیبن میں داخل ہونے والے افراد نے کیپ پہنے کیبن کے مالک کو پکڑ کر موبائل میں بٹھا لیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ دکان میں داخل ہونے والے شخص نے کیبن میں رکھے رجنی اور دیگر گٹکوں کی تھیلیاں نکال کر کیبن کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کو دے کر موبائل میں رکھنے کی ہدایت دیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپ پہنے دکان کے مالک کو موبائل سے اتار کر کیبن میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے جس کے بعد کیبن کے ملک نے کیبن میں رکھی رقم نکال کر کیبن کے باہر کھڑے شخص کو دی ، سادہ کپڑوں میں ملبوس ملزمان دکان سے نقد رقم ، سگریٹ سمیت دیگر سامان کر شاپر میں ڈال کر موبائل میں رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
[video width="848" height="478" mp4="https://www.express.pk/2024/06/whatsapp-video-2024-06-13-at-4.09.08-am-1718257978.mp4"][/video]