اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ایک دن میں 4 نفسیاتی سطحیں عبور

100 انڈیکس نے 73، 74، 75 اور 76 ہزار پوائنٹس کی چار حدیں عبور کرلیں، 3410پوائنٹس کا اضافہ


ویب ڈیسک June 13, 2024
100 انڈیکس نے 73، 74، 75 اور 76 ہزار پوائنٹس کی چار حدیں عبور کرلیں، 3410پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 76 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں73 ہزار حد کی بھی سطح گر گئی، ڈالر مزید مہنگا


حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور آج جمعرات کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3293 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی۔


مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، سرمایہ کاروں کے مزید 49 ارب ڈوب گئے


کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 73 ، 74 اور 75 اور 76 ہزار پوائنٹس کی 4 نفسیاتی سطحوں کو عبور کرگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 76090 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |