امریکی تجویز حماس اسرائیل تنازع کے خاتمے کا بہترین طریقہ ہے قطر
غزہ میں واضح اور مستقل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، قطری وزیراعظم
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ پر اسرائیل اور حماس کا رویہ جنگ بندی کی امید دلاتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس بریفنگ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں واضح اور مستقل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس اور اسرائیل کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ جس کے باعث ہم اس تنازع سے بھرپور ماحول میں پہلی بار تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے امریکی روڈ میپ پر اتفاق کے لیے فریقین اسرائیل اور حماس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت تھی جو نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔
خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سیز فائر کے لیے امریکی تجویز پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور فوری عمل درآمد کے لیے مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے مئی میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل روڈ میپ پیش کیا تھا جس پر اسرائیل اور حماس نے اپنی حمایت کا بھی مشروط یقین دلایا ہے۔