سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر اور مقامی سطح پر فی تولہ 1200 روپے مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم


Staff Reporter June 13, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک بار پھر مزید بڑھ گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2315ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 240700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کی کمی سے 206361روپے کی سطح پر آگئی۔


سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |