یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنا پڑیگی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان

وزارت کو قیمتوں میںردوبدل کی سمری کا انتظار ہےجس کے بعد گیس کی نئی قیمتوں سے متعلق ایڈوائس جاری کی جائےگی، وفاقی وزیر


Numainda Express June 24, 2014
گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی نہیں کی جائیگی ، شاہد خاقان عباسی فوٹو: فائل

وفاقی وزارت پٹرولیم نے یکم جولائی سے قیمتوںمیںاضافے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کااطلاق گھریلوصارفین پر نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے سوا دیگر صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھانا پڑے گی ۔شاہدخاقان عباسی کاکہناتھا کہ وزارت کو اوگرا کی طرف سے قیمتوں میںردوبدل کی سمری کا انتظار ہے۔ اس کے بعد گیس کی نئی قیمتوں سے متعلق ایڈوائس جاری کی جائیگی تاہم ہدایت کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی نہیں کی جائیگی ۔

دوسری طرف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے کمی کی درخواست دیدی ہے ۔ نیپرا نے پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے اور اس پر فیصلہ آج منگل کو متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں