زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

اسٹیٹ بینک نےز رمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے

فوٹو: فائل

گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 16کروڑ 84لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 7جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 60لاکھ ڈالر کم ہوگئے، جبکہ مجموعی ذخائر میں 16 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


اعدادوشمار کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم کم ہوکر 9ارب 10کروڑ 33لاکھ ڈالر ہوگیا۔

اسی عرصے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17کروڑ 44لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 28کروڑ 5لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story