راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاہرالقادری سمیت 1300 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں 400 سے زائد افراد زیر حراست ہیں۔


ویب ڈیسک June 24, 2014
دفعہ 109 کے تحت وہ بھی ایف ائی آر میں طاہر القادری بھی ملزم نامزد ہیں۔ پولیس فوٹو: محمود قریشی/ایکسپریس/فائل

گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر جڑواں شہروں کے کئی تھانوں میںپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 130 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سیکڑں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد کے 6 جبکہ راولپنڈی کے 4 تھانوں میں درج کئے گئے مقدمات میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس اہلکاروں پر تشدد ، وائرلیس ودیگر اشیاء چھیننے، بکتر بند گاڑی پر قبضہ کرکے عملہ کو یرغمال بنانے اور املاک کو نقصان پہنچانے لے الزامات لگائے گئے ہیں، درج کئے گئے مقدمات میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری بھی نامزد ہیں۔

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن، کوہسار، آبپارہ اور تھانہ سبزی منڈی نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی پر 350 افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم بعد میں 100 افراد کو رہا کردیا گیا جبکہ راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ میں 1300 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں طاہر القادری سمیت 72 افراد نامزد جبکہ دیگر نامعلوم ہیں، پولیس نے گزشتہ روز 72 نامزد ملزمان میں سے 53 کو زحراست میں لے رکھا ہے اس کے علاوہ دیگر تھانوں میں بھی درجنوں افراد زیر حراست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں