واٹس ایپ نے اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر متعارف کرا دیا

یہ فیچر ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک June 14, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر متعارف کرا دیا۔

رپورٹس کے مطابق نئی اسپیکر اسپاٹ لائٹ اپ ڈیٹ ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نے ویڈیو کال پر شرکاء کی تعداد 32 تک بڑھا دی ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایپ پر میٹا لو بِٹ ریٹ(ایم لو) کوڈیک فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد خراب نیٹورک یا پرانی ڈیوائس میں کال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

یہ سہولت انسٹاگرام اور میسنجر کالز کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے اور اب اس کو میٹا کے تمام پلیٹ فارم کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ پر بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں