خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 دہشتگرد ہلاک

مالی وزیرستان میں 5 روز بعد ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد علاقے سے لوگوں کا انخلا رک گیا ہے

جیٹ طیاروں نے جمرود کے علاقے راج گل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے راج گل میں جیٹ طیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 6 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں 5 روز بعد ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد علاقے سے لوگوں کا انخلا رک گیا ہے۔
Load Next Story