ایک ارب ڈالر کے بانڈز اجرا کیلیے عالمی مارکیٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ
آغاز 30 کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز سے ہوگا، ایک سال بعد یورو بانڈز جاری ہونگے
وفاقی حکومت نے 50کروڑ ڈالر سے 1ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرنے کے لیے بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی مارکیٹ میں 30کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز سے آغاز کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہوں گے اور ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال کے بعد یورو بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمرشل بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائے گا، بانڈز بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کیلیے جاری ہوں گے۔