متحدہ عرب امارات میں القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 7 ملزمان کو قید اور جرمانے

مجرم قرار دیئے گئے تمام افراد غیر ملکی ہیں جنہیں سزا پوری ہونے کے بعد ان کے آبائی ملک بھجوا دیا جائے گا، وزارت قانون


ویب ڈیسک June 24, 2014
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال سے اب تک درجنوں افراد کو مختلف بنیاد پرست تنظیموں سے تعلق کے الزام میں سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم سے تعلق کے الزام میں 7 غیر ملکیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابو ظہبی میں وفاقی عدالت عظمیٰ کے اسٹیٹ سیکیورٹی سرکٹ نے 9 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت کی ، ملزمان پر القاعدہ سے وابستہ سیل میں شرکت، شام میں برسرپیکار جنگجو گروپ النصرۃ فرنٹ میں شمولیت کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے اور بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے چندہ جمع کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے، عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد 9 میں سے ایک ملزم کو عمر قید اور 6 کو 7،7 سال قید اور دو لاکھ 72 ہزار دالکرز فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ 2 کو ناکافی شہادتوں کی وجہ سے بری کردیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے گئے تمام افراد غیر ملکی ہیں تاہم کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے، وزارت قانون کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ان کے آبائی ملک بھجوا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال سے اب تک درجنوں افراد کو مختلف بنیاد پرست تنظیموں سے تعلق کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں