سانحہ لاہور بدانتظامی اور حالات کی وجہ سے پیش آیا رانا ثنااللہ

17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں پولیس کو مظاہرین پر تشدد کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی، مستعفی وزیر قانون


ویب ڈیسک June 24, 2014
میرے استعفے سے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی،رانا ثنااللہ فوٹو: فائل

پنجاب کے مستعفی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں پولیس کو مظاہرین پر تشدد کی کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ بدانتظامی اور حالات کے باعث پیش آیا، گلوبٹ اور ریاض بابر کے کردار بدانتظامی کے زمرے میں آتے ہیں۔ 17 جون کو پولیس اور سول انتظامیہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر قائم بیریئرز ہٹانے ماڈل ٹاؤن گئی تھی، اس کارروائی میں کسی کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا نہ ہی پولیس کو مظاہرین پر تشدد کی کوئی ہدایت دی گئی تھی۔

مستعفی صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انسانوں اور جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ان حالات میں کئی مشکل فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعلٰی نے درست قدم اٹھایا، ان کے مستعفی ہونے سے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی، انہیں جوڈیشنل کمیشن پر مکمل اعتماد ہے وہ کمیشن کے سامنے عام آدمی کی طرح پیش ہوکر اپنا موقف پیش کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ وہ سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لڑے تو لڑنا چاہئے اور اگر کوئی راستہ دے تو اس پر چڑھ دوڑنا کسی طرح بھی بہادری نہیں، انسانی جانوں کو بچانے کے لئے طاہرالقادری کا طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور اتارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں