اسلام آباد ایئرپورٹ پر روسی خاتون کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور ایئرپورٹ حکام نے تفتیش کے بعد گولیاں ضبط کرکے خاتون کو سفر کی اجازت دے دی
بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر روسی خاتون کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں تاہم ایئرپورٹ حکام نے گولیاں ضبط کرکے انہیں سفر کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد سے ابو ظہبی جانے والی روسی شہریت کی حامل خاتون کے سامان کی تلاشی کے دوران پستول کی گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور ایئرپورٹ حکام نے تفتیش کے بعد گولیاں ضبط کرکے خاتون کو سفر کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ سے بھی ایک امریکی شہری کے سامان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا تاہم بعد میں وہ ایف بی آئی ایجنٹ نکلا تھا۔