احمد فرہاد صرف شاعری کرے صحافت نہ کرے چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ کی تنبیہ

ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی


ویب ڈیسک June 14, 2024

چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی۔

مظفر آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی۔

آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے، آزاد کشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے۔

چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہ کی کہ؛ ''آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرے لیکن احمد فرہاد صرف شاعری کرے، صحافت نہ کرے۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں