سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونلز کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت 20 جون کو ہوگی

(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔


الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت 20 جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے، الیکشن کمیشن کو یہ اختیار آرٹیکل 219کی شق سی کے تحت حاصل ہے، ماضی میں بھی الیکشن کمیشن انتخابی ٹربیونلز قائم کرتا رہا ہے۔
Load Next Story