وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمان اور صدر زرداری سے اہم ملاقات

پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے جس کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری


ویب ڈیسک June 14, 2024
فوٹو فائل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جہاں آمد پر جے یو آئی کے سربراہ نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان 25 سال پرانا دیرینہ تعلق اور احترام کا رشتہ ہے۔

بعد ازاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں ںے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھانے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔


آصف علی زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔


محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں