معمر ترین عازم حج الجزائز کی 130 سالہ خاتون سے ملیں

130 سالہ سارہ ہدیٰ کا ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا


ویب ڈیسک June 14, 2024
130 سالہ سارہ ہدیٰ کا ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا

الجزائر سے 130 سالہ خاتون فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں جہاں ایئرلائن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 130 سالہ سارہ ہدیٰ کا ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا اور معمر ترین حاجی ہونے پر تحائف بھی پیش کیے۔

اس موقع پر سارہ ہدیٰ بہت خوش نظر آرہی تھیں اور اپنے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مختصر گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر پہنچ کر مسرت محسوس کر رہی ہوں۔

oldest female pilgrim of Hajj 2024

خوش قسمت سارہ ہدیٰ نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند ہونے سے پہلے ان آنکھوں سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کا دیدار کروں۔

واضح رہے کہ رواں برس دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں حاجی مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ آج سے مناسک حج کا آغاز ہوگیا جب کہ کل یوم عرفہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |