اسرائیلی فوجیوں کی رفح میں مسجد کی بے حرمتی ڈائننگ ہال بنادیا

اسرائیلی فوجیوں نے مسجد کو باروچی خانہ اور ڈائننگ ہال میں تبدیل کردیا


ویب ڈیسک June 14, 2024
اسرائیلی فوجیوں نے مسجد کو باروچی خانہ اور ڈائننگ ہال میں تبدیل کردیا

رفح میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ایک مسجد کو فوجی چوکی میں شامل کرکے باورچی خانہ اور ڈائننگ ہال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے اندر کھانے پینے کی اشیا بکھری ہوئی ہیں اور کچھ اہلکار کھانا بھی کھا رہے ہیں۔

مسجد کو فوجی چوکی کے ریستوران میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی ساخت اور انفرا اسٹریکچر کو تبدیل کیا گیا۔

ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہنستے ہوئے باتیں کرتے اور ویڈیو بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مسجد کی اس بے حرمتی پر فلسطینیوں سمیت پوری دنیا کے مسلمان غم زدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے کمنٹس میں اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے دہشت گردی قرار دیا۔

یاد رہے کہ رفح کے مغربی علاقے میں اسرائیلی فوجییوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے شدید بمباری کی۔ جس کے باعث سیکڑوں پناہ گزین جانیں بچانے کے لیے اپنے گھروں اور خیموں کو چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔