داعش کے جنگجوؤں نے صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج کو قتل کردیا

عراق میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح تنظیم داعش نے رؤف عبدالرحمان کو قتل صدام حسین کی پھانسی کا بدلہ قرار دے دیا

رؤف عبدالرحمان نے صدام حسین کو 5 ہزار سے زائد افراد کے قتل کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی. فوٹو: فائل

عراق میں حکومت کے خلاف برسرپیکار دولت اسلامی عراق وشام(داعش) نے سابق صدر صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنانے والا جج قتل کردیا۔


برطانوی میڈیا کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ رؤف عبدالرحمان 16 جون سے لاپتہ تھے تاہم اب عراق میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح تنظیم داعش نے ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رؤف عبدالرحمان کو اغوا کے بعد قتل کردیا ہے، پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے رؤف عبدالرحمان کو قتل کرکے صدام حسین کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے تاہم عراقی حکومت نے واقعے کی باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ رؤف عبدالرحمان نے دسمبر 2006 میں عراق کے سابق صدر صدام حسین کو زہریلی گیس کے ذریعے 5 ہزار سے زائد افراد کے قتل کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
Load Next Story