الخلیف یوم عرفہ پر مکہ کی خواتین کی طواف کعبہ کی شاندار روایت
خواتین حجر اسود کو بوسہ دیتی ہیں اور ملتزم کے مقام پر دعائیں کرتی ہیں
یوم عرفہ پر مکہ مکرمہ کی خواتین کے خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی روایت برقرار ہے۔
حج کے ساتھ مکہ مکرمہ کی ایک روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے جسے 'الخلیف' کہا جاتا ہے۔ اس روایت کے تحت مکہ معظمہ خصوصاً مسجد الحرام کے قریب رہنے والی خواتین 9 ذی الحج یعنی عرفہ کے روز خانہ کعبہ میں حاضری دیتی ہیں۔ طواف کرتی ہیں۔ حجر اسود کو بوسہ دیت ہیں اور ملتزم کے مقام پر دعائیں کرتی ہیں۔
الخلیف کے موقع پر زیادہ تر خواتین روزے سے ہوتی ہیں اور اپنے ساتھ افطار لے کر مسجد الحرام میں آتی ہیں۔ عالمی وبا کورونا کے باعث حج اورعمرہ محدود کردیا گیا تھا تو الخلیف کی روایت بھی رک گئی تھی تاہم اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔