پنجاب حکومت کا تحریک منہاج القرآن کے گرفتارکارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

حکومت نے طاہرالقادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس کو احکامات بھی جاری کردیئے


ویب ڈیسک June 24, 2014
وزیراعظم کی ہدایت پرگورنرپنجاب نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا فوٹو:فائل/رائٹرز

پنجاب حکومت نے تحریک منہاج القرآن کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے طاہرالقادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس کو احکامات بھی جاری کردیئے۔


عوامی تحریک کے سربراہ سے گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو رہا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے اعلان کردہ امدادی رقم کی ادائیگی یقینی بنائے گی ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پنجاب حکومت کا پیغام اور فول پروف سیکیورٹی دینے کا بھی یقین دلایا جس پر عوامی تحریک کے سربراہ نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔


دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکو خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے جنہوں نے وزیرقانون رانا مشہود اور سیکریٹر داخلہ پنجاب سے عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |