اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک

ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔


خالد محمود June 15, 2024
ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر گزشتہ شب ہیکرز نے حملہ کیا۔

ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا۔

ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اور انفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4 بجے ہیک کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ای میل اکاؤنٹ اور یو ٹیوب چینل کی واپسی تک تمام ای میلز اور ویڈیوز کو نظر انداز کرنے کی درخواست کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔