سیالکوٹ بارات میں دلہا کے دوستوں نے ایک کروڑ روپے نچھاور کردیے

دلہا کو غیر ملکی کرنسی کا ہار پہنایا گیا تھا


ویب ڈیسک June 15, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں شادی کے موقع پر تقریبا ایک کروڑ روپے کی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فون نچھاور کیے گئے، جس پر پولیس نے دلہا اور باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تھانہ صدر میں شہری کی شادی کے دوران اُس کے بھائیوں، دوستوں اور رشتے داروں نے نوٹ نچھاور کیے۔ بارات میں صرف پاکستانی کرنسی نہیں بلکہ غیر ملکی کرنسی بھی لٹائی گئی۔

دلہا کو بارات میں غیر ملکی کرنسی کا ہار پہنایا گیا اور جب بارار مقامی شادی ہال پہنچی تو منتظمین نے لاکھوں روپے نچھاور کیے، جس کی وجہ سے دو گھنٹے تک ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارات میں شامل نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے دلہا اور بارات غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے بھی مارے ہیں تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں