اسپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی دوسرے کی تلاش جاری

لاش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر شگر


ویب ڈیسک June 15, 2024
فوٹو: فائل

اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتا جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوگئی، لاش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر شگر کا کہنا ہے کہ دونوں جاپانی کوہ پیما اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے لئے گئے تھے، یہ کوہ پیما کیمپ 2 سے نیچے گرے جنہیں ممکنہ طور پر مہم جوئی کے دوران حادثہ پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیما کی شناخت کا عمل جاری ہے، امید ہے ریسکیو ٹیمیں دوسرے کوہ پیما کو بھی جلد تلاش کرلیں گی، جاپانی سفارتخانے کے آفیشلز اور کوہ پیماؤں کے قریبی ساتھی بھی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں