ژوب میں کسٹمز کی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد

اسمگلرز کوئلے کے ٹرکوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر چھالیہ اور دیگر سامان اسمگل کرنا چاہتے تھے، کسٹمز


ویب ڈیسک June 15, 2024
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے ژوب میں کسٹمز نے کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ کلکٹریٹ نے ژوب میں شیرانی شاہراہ پر واقع ہوٹل میں کھڑے ٹرکوں پر کاروائی کی جس کے نتیجے میں ٹرکوں سے 46 ہزار کلوگرام چھالیہ اور 35 پارسلز پان پرااگ برآمد ہوئے۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کئے گئے سامان کی قیمت تقریبا 43 کڑور روپے کے لگ بھگ ہے، اسمگلرز کوئلے کے ٹرکوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر چھالیہ اور دیگر سامان اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔