پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام

باپ نے پانچ لاکھ روپے کے عوض اپنی بچی کو فروخت کیا، دلہا اور نکاح خواں گرفتار، چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج


ویب ڈیسک June 15, 2024
فوٹو ایکسپریس ویب

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تنگی میں 72 سالہ شخص نے 13 سالہ بچی کو پانچ لاکھ روپے کے عوض اپنے نکاح میں لینے کی کوشش کی اور یہ رقم والد کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

پولیس نے 72 سالہ بوڑھے دلہا کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حبیب جان کے نام اور ارمڑ کے رہائشی سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران بچی کا والد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چائلٹ ایکٹ کے تحت ملزم اور لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نکاح خواں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں