فلم بینوں کیلئے عید کا تحفہ لاہور کے مقامی سینما گھر میں فلم بھیڑیا کا پریمیئر
فلم بڑی عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات سمیت پورے پاکستان میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
پاکستانی فلم بینوں کو بڑی عید کے موقع پر بڑا تحفہ مل گیا، اسٹار شوبز ستاروں پر مشتمل پاکستانی فلم بھیڑیا عید پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم بھیڑیا کا رنگا رنگ پریمیر شو لاہور کینٹ کے مقامی سینما گھر میں ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت اداکارہ سدرہ نور، دردانہ رحمان، فلم ڈائریکٹر جرار رضوی، زارا شاہ اور دیگر فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس فلم میں نامور فلمی ولن شفقت چیمہ کے صاحبزادے شہریار چیمہ بھی پولیس افسر کے روپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، فلم میں کام کرنے والے فنکاروں کا کہنا ہے کہ فلم بڑی محنت سے تیار کی ہے، یہ فلم بڑی عید پر شائقین کے لیے بڑا تحفہ ثابت ہوگی۔
فلم کے پریمیر میں پوری کاسٹ نے شرکت کی اورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے کہیں فلم دیکھنے کے لیے آئیں، فلم میں بڑی محنت فلم کی گئی ہے، بھیڑیا کی کاسٹ میں شفقت چیمہ، شہزاد بلا، سدرہ نور، شہریار چیمہ، فضا ہاشمی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
بھیڑیا ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ہے جس میں ایک سیریل کلر کی کہانی کو نمایاں کیا گیا ہے جو عورتوں کو قتل کرتا ہے، فلم کے ہدایت کار شہزاد بلا ہیں، شوبز انڈسٹری کے ذرائع اس کو چھوٹے بجٹ کے ساتھ معیاری فلم قرار دے رہے ہیں۔