خضدار سے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث بی ایل اے کا کارندہ گرفتار
ملزم بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا طالب علم اور بی ایس او کا ضلعی صدر ہے، دو بڑی کاررائیوں کا اعتراف، سی ٹی ڈی
انسداد دہشت گردی فورس نے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بہاؤ الدین یونیورسٹی کے طالب علم اور بلوچستان اسٹوڈنٹس آزاد کے ضلعی صدر کو گرفتار کیا۔
سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش صحافی صدیق مینگل کے قتل اور ثنا اللہ زہری کی رہائش گاہ کے قریب پولیس موبائل پر دھماکے کا انکشاف کیا۔
سی ٹی ڈی خضدار نے گرفتاری کے بعد ملزم ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔