رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے خواجہ آصف کی ہدایت

سحر اور افطار کے اوقات میں تکنیکی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی کوبھی یقینی بنایا جائے،وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی

رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، خواجہ آصف ،فوٹو:فائل

ISLAMABAD:

وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف نے رمضان المبارک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔



سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیر برائے پانی بجلی خواجہ آصف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام کو ہدایت دیں کہ وہ رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں تکنیکی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی کوبھی یقینی بنایا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں شکایات فوری دور کی جاسکیں۔


واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کے باعث شہری ایک تو گرمی دوسرے اس بحران کے باعث ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اورچند دنوں بعد رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں وزیرموصوف کے احکام پر کس حد تک عمل کرتی ہیں۔

Load Next Story